پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ساتھ جیل میں کیسا سلوک کیا گیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید نے حال ہی میں اداکارو میزبان احمد بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے جیل میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں بتایا۔
صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں بچوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملنا مشکل ہو جاتا تھا۔ جیل میں قید باقی خواتین ہفتے میں 3 دن اپنے گھر فون کر سکتی تھیں لیکن انہیں پی سی او کی سہولت میسر نہیں تھی۔ اگر کوئی پریشانی ہوتی تو وہ اپنے گھر رابطہ نہیں کر سکتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں قید کے دورن ان کی بیٹی جھولے سے گر گئی اور 6 ہفتے تک جیل میں ان سےملنے نہیں آئی اور وہ اس بات سے لا علم رہیں اور خاندان کے کسی فرد نے انہیں بتایا کیونکہ وہ جیل سے باہر آ کر بیٹی کو دیکھ نہیں سکتی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ایک دن وہ کورٹ جا رہی تھیں تو ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے پوچھا کہ آپ کی بیٹی کیسی ہے جس پر وہ حیران و پریشان ہو گئیں اور والدہ نے ملاقات کے دوران بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کرائی تو جج صاحبہ نے والدین کا کورٹ میں آنا بند کر دیا۔
گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ انہیں طرح طرح سے ذہنی ٹارچر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے خاوند نے بہت سپورٹ کیا اور وہ ان کی وجہ سے جیل میں بھی رہے۔ اپنے خاوند کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خاوند کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی نہیں تھا لیکن اب وہ بھی لیڈر بن گئے ہیں اور جگہ جگہ تقریریں کرتے ہیں۔
صنم جاوید کا کہنا تھا کہ بیٹیاں سپورٹ کرنے کے لیے ہوتی ہیں، اور ان کے والدین نے ایک مثال سیٹ کی کہ لڑکا اور لڑکی کچھ نہیں ہوتا اور وہ کسی سے نہیں ڈرے۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی 2023 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا، اسی احتجاج کے دوران عسکری تنصیبات پر بھی دھاوا بولا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمے سے بری کر دیا۔

Recent Posts

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

3 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

8 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

13 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

19 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

24 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

31 mins ago