آئینی عدالت کے حق میں ہیں، لیکن کسی شخص کے لیے ترامیم قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں، لیکن کسی شخص کے لیے ترمیم کے حق میں نہیں ہوں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمیں سپورٹ کیا جائے، افتخار چوہدری کے لیے سب نے جدوجہد کی لیکن اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت دو صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں، ایک صوبے سے قوم پرست اور دوسرے سے مذہبی جماعتوں کو دھاندلی کے ذریعے باہر کیا گیا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ریاست کی عملداری ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم پرست علیحدگی کی بات کریں تو داخلی مسئلہ قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن جب مذہبی بنیادوں پر کوئی مسئلہ ہو جائے تو اسے عالمی ایشو بنا دیا جاتا ہے، یہ دہرا معیار کیوں؟
انہوں نے کہاکہ لڑائی اور ڈیڈ لاک اپنے من پسند افراد کے لیے ہے، چاہتے ہیں کہ مفادات سے بالاتر ہوکر وسیع تر قومی مفاد میں ترمیم ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ انتخابات میں اداروں کا کردار ملک کو متحد رکھنے کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Recent Posts

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

5 mins ago

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں…

22 mins ago

پروفیشنل باکسنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر…

30 mins ago

امریکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 223 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی…

41 mins ago

وزیرداخلہ کا رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ، پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا…

48 mins ago

اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں…

58 mins ago