شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کا کیا بنے گا۔۔ 20 اکتوبر تک انتظار فرمائیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر ممبئی میں قائم خصوصی عدالت نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزموں کو  بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے کیس میں داخل کردہ درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے . بھارتی ذارئع ابلاغ کے مطابق منشیات کے معاملات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ  کئے جانے کا حکم جاری کیا  ہے .

آرین خان اور اسکے دیگر ساتھیوں کو دو ہفتے قبل ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر  بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو  کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا . عدالت کے روبرو گزشتہ دو دنوں سے جاری طویل بحث ک کا اس وقت خاتمہ ہوا جب استغاثہ نے درخواست ضمانت کی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ آرین  خان کے قبضے سے منشیات برآمد نہیں ہوئیں لیکن وہ منشیات کا عادی ہے اور وہ منشیات فروشوں کے روابط میں تھا . وکلاء دفاع نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کے قبضے سے کوئی ممنوع اشیاء سمیت منشیات برآمد نہیں ہو ئیں تھی نیز اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ ملزم منشات کا عادی ہے تو بھی اسے اصلاح کا موقع فراہم کیا جائے اور مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے . آرین خان اور اس کے دو دوستوں ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا نےعدالت کے روبرو اپنی درخواستوں میں رہائی کی درخواست کی تھی . آرین خان فی الوقت ممبئے کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں اور انہیں جیل کے کورنٹین سینٹر سے  دیگر قیدیوں کے بیرک میں منتقل کر دیا گیا . . .

متعلقہ خبریں