لاپتہ افراد کیس، پاکستان بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری دفاع سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ لاپتہ شہری اسماعیل، ادریس اور دیگر کی جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے، اہلخانہ کو مالی معاونت دینے کے لئے سمری منظور ہو چکی ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ آخری سماعت کے بعد کیا کیا اقدامات کئے گئے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایدھی، چھیپا اور دیگر فلاحی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، گمشدہ شہری کسی فلاحی ادارے کے پاس بھی موجود نہیں ہیں، سی پی ایل سی اور کچھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جواب نہیں ملا، 2018 سے لاپتہ عمر صدیقی کی بازیابی کے لئے موثر اقدامات نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ میں متعدد لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیسز زیر سماعت ہیں، متعدد جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاسوں کے باوجود لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع نہ کرانے کی صورت میں ذاتی حلف نامہ جمع کرائیں،عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ بعدازاں عدالت نے 4 ہفتوں میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

10 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

22 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

34 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

47 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

54 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

1 hour ago