کوئٹہ ،ہانی بلوچ کی یاد میں شمعیں روشن، خراج عقیدت پیش


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کی جانب سے “ہانی بلوچ” کی خراج عقیدت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شمع روشن کیے گئے۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کی جانب سے 25 ستمبر بروز بدھ شہید کامریڈ ہانی بلوچ کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شمع روشن کیے گئے۔ بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آج ایک درخشان درخت کی حیثیت سے بلوچ قومی تحریک کو جلا بخشتی آرہی ہے۔ وہیں اس جدوجہد کو قائم و دائم رکھنے میں قربانیوں کی بے شمار کرداروں کج داستانیں کار فرما ہیں، جنہوں نے بلا جھجک ہر قسم کی صعوبتوں و کھٹن حالات کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کرکے سرخ پرچم کا دفاع کیا۔مرکزی چیئرمین کا کہنا تھا آج جہاں بلوچ عوامی حقوق کی تحریک بلوچستان کے ہر کوچہ و دیہات میں بلوچ نسل کشی اور بلوچ وطن کے استحصال کے خلاف سراپا مزاحمت ہے، وہیں بلوچ عورت اپنی پاؤں پر بندھی ہوئی تمام تر بیڑیوں کو توڑکر اس تحریک میں ہر اول دستے کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ دراصل بلوچ عورت کی جہدوجہد کو اس روشن مینار تک پہنچانے میں شہید کامریڈ ہانی اور شہید بانک کریمہ سمیت بے شمار گمنام بلوچ جہد کار عورتوں کی جدوجہد کارفرما ہیں۔ مرکزی چئیرمین نے مزید کہا کہ بی ایس او کا ہر جہد کار خود پر فرض کرتا ہے کہ نا صرف عظیم جہد کاروں کی اس میراث کا قدم بہ قدم دفاع کریں گے بلکہ مسلسل ان کی جدوجہد کی یاداشتوں کو اپنے آج کے عمل کا حصہ بنا کر ان “انقلابی استعاروں” کو ہمیشہ کے لیے امر رکھ کر ان کی روشنی میں اپنی غیر مصالحتی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

19 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

35 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago