آئندہ برس بچوں اور خواتین پر حج پابندی کی خبریں زیر گردش، حقیقت کیا ہے؟

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں آئندہ برس حج ادائیگی کیلئے خواتین اور بچوں پر حج پابندی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

2025 میں پاکستانی خواتین اور بچوں کے حج کرنے پر پابندی کا دعویٰ ایک نیوز چینل کے یوٹیوب چینل پر کیا گیا۔

30 اگست 2024 کو فیصل آباد کے ایک نیوز چینل سٹی 41 نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کے حج کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ویڈیو کے تھمب نیل کے ٹیکسٹ میں یہ الفاظ لکھے گئے تھے، ’بچے اور عورتیں حج نہیں کریں گے‘۔ سعودی حکومت نے بڑی پابندی لگادی۔

سٹی 41 کی جانب سے پوسٹ کی گئی یوٹیوب ویڈیو کو 82 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کو فیسبک اور ایکس پر بھی شئیر کیا گیا تھا۔

بعد ازاں جب اس خبر کی تحقیق کی گئی تو اس کی حقیقت سامنے آئی اور دعوے کا پول کھلا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ایک ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، عازمینِ حج کو گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

سعودی عرب نے 2025 میں تمام پاکستانی خواتین اور بچوں پر حج کرنے پر پابندی عائد نہیں کی ہے بلکہ اس حوالے سے جھوٹا دعویٰ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

22 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

32 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

55 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago