ٹیکنو نے دو نئے فونز متعارف کرادیے،قیمت و خصوصیات کیا ؟جانیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسمارٹ فون بنانے والی چینی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیکنو نے خاموشی سے یکے بعد دیگرے اپنے دو نئے فونز متعارف کرادیے۔کمپنی نے ’ٹیکنو: اسپارک 30‘ اور ’ٹیکنو: اسپارک 30 پرو‘ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز اور ٹولز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
کمپنی نے ’اسپارک 30‘ کو بیک پر دو کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا کم میگا پکسل کا ہے۔اسی طرح فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کو 18 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو ایک ہی 8 جی بی ریم جب کہ دو 128 اور 256 جی بی میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔فون میں اگرچہ اے آئی فیچرز دیے گئے ہیں، تاہم اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔اسی طرح کمپنی نے ’اسپارک 30 پرو‘ کو بھی ڈوئل بیک کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
اس فون کے بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ دوسرے کیمرے کو اے آئی کیمرا کا نام دیا گیا ہے، فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا اے آئی ٹولز کے ساتھ دیا گیا ہے۔’اسپارک 30 پرو‘ کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں اور اسے 8 اور 12 جی بی ریم ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔کمپنی نے اس فون کی قیمت کا اعلان بھی نہیں کیا، تاہم فون کی زیادہ سے زیادہ قیمت 70 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ دوسرے فون کی زیادہ سے زیادہ قیمت 45 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 277.73 روپے پرجاپہنچا کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ…

3 mins ago

اضافی بل دینا ہوگا،کراچی میں از خود گیزر چارجز کی وصولی شروع ، سوئی سدرن کی انوکھی منطق

کراچی(قدرت روزنامہ )سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے از خود گیزر چارجز کی وصولی…

7 mins ago

سعودی عرب میں شادی کے خواہشمند نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے سعودی شہریوں کو…

15 mins ago

دہشتگردی، علیحدگی پسندی، انتہاپسندی کیخلاف جنگ ضروری ہے، بھارتی وزیر خارجہ

اعتماد کی کمی،ناکافی تعاون کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،جے شنکر اسلام آباد…

18 mins ago

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ زخمی ہو گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم میں ورک آؤٹ کے دوران…

18 mins ago

ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

انقرہ(قدرت روزنامہ)ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ عالمی…

23 mins ago