اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھرپور اعتماد کے ساتھ پولیس سے شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کر رہا ہے کہ مرغی چور کو پکڑو۔
وائرل ویڈیو میں اسکول یونیفارم پہنے ایک بچہ پنجابی زبان میں مرغی چوری ہونے کی شکایت کر رہا ہے اور پولیس اہلکار پر زور دے رہا ہے کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے۔
پولیس اہلکار کی جانب سے بچے کو کہا گیا کہ اگر کارروائی کرنی ہے تو پرچہ کٹوانا پڑے گا جس پر بچہ بے ساختہ پوچھتا ہے کہ پرچہ کٹوانے کے کتنے پیسے لگیں گے؟ جس پر پولیس اہلکار اسے بتاتا ہےکہ پرچہ کٹوانے کے لیے کوئی رقم خرچ نہیں کرنی پڑتی۔
اس دوران بچہ پولیس اہلکار کو بتاتا ہے کہ اس سے قبل یہاں ایک دوسرا پولیس افسر تھا جو اس کا دوست تھا، اور بچے نے اس سے چوزے چوری ہونے کی شکایت کی تھی جس پر افسر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا تھا۔
بچے نے پولیس اہلکار کو کہا کہ جب وہ اس کی طرف پانی بھرنے آئے گا تو وہ ملزم کی نشاندہی کردے گا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کے اعتماد اور معصومیت کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور صارفین پنجاب پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بچے کی مرغی بازیاب کرائی جائے۔
اسامہ زاہد لکھتے ہیں کہ اس ویڈیو میں سب سے دلچسپ اور فکرانگیز بات یہ ہے کہ بچہ ایف آئی آر کروانے کے پیسے پوچھ رہا ہے، یہ ہمارا نظام اور نظام کا اصل چہرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محترم پنجاب پولیس آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں پولیس بطور ادارہ اپنا کیا امیج بنارہی ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…
کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…
کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…