صوابی میں تھانے میں زور دار دھماکے سے عمارت منہدم، 1 اہلکار شہید اور 17 زخمی

صوابی(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی، جبکہ ایک اہلکار شہید اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صوابی سٹی کے مال خانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکاروں نے امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔

باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ

دھماکے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مراحل میں 8 زخمی منتقل کیے گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ باچا خان اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اانتظامیہ زخمیوں کو علاج کی فراہمی کی نگرانی کررہی ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوابی کے تھانے میں ہونے والی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی نوعتی کا تعین کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلی نے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور ریسکیو کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے ساتھ بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد سوا کروڑ تجاوز کرگئی، کتنے پاکستانی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں…

4 mins ago

پولیس یا سرکاری افسر پر ریپ کا الزام ثابت ہوجائے تو کیا کارروائی ہوتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے پمز اسپتال سے 2 بچوں کے اغوا اور ریپ…

15 mins ago

لاہورپولیس کو بااثرشخصیت کے بیٹے کو روکناکیوں مہنگا پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے اہلخانہ کے ساتھ مبینہ…

30 mins ago

لاہور میں اب ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کررہی…

42 mins ago

گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے میں…

48 mins ago

حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں، پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد…

1 hour ago