معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے حملہ کرکے ان کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔رنویر الہٰ آبادیہ کے یوٹیوب چینل پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، جس میں ہیکرز نے ان کے دونوں یوٹیوب چینلز کا کنٹرول حاصل کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر اس وقت سنگاپور میں تھے جب ان کے چینلز پر حملہ کیا گیا۔
ہیکرز نے ان کے چینلز کے نام تبدیل کرکے “ایلون مسک” اور “ڈونلڈ ٹرمپ” کے لائیو اسٹریمز پر مبنی پرانی ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں۔ پہلے چینلز کے نام تبدیل کیے گئے اس کے بعد ان کے تمام پوڈکاسٹس اور انٹرویوز ڈیلیٹ کر دیے۔یوٹیوب نے بعد میں ان چینلز کو اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی بناءپر ہٹا دیا۔
جس کے بعد رنویر الہٰ آبادیہ نے طنزیہ انداز میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ سنگاپور میں ایک ویگن برگر کھا رہے تھے اور کہا کہ “بیئر بائیسپز کے خاتمے کا جشن مناتے ہوئے، ساتھ ہی میری ڈائٹ کا بھی خاتمہ”۔یاد رہے کہ بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ نے اپنے یوٹیوب چینل کو فٹنس، ڈائٹ اور موٹیویشنل ویڈیوز کے ذریعے مشہور کیا اور بعد میں مشہور شخصیات کے انٹرویوز بھی کرنے لگے، جن میں یووراج سنگھ، کرینہ کپور، اکشے کمار سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

4 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

4 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

5 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

5 hours ago

صوابی میں تھانے میں زور دار دھماکے سے عمارت منہدم، 1 اہلکار شہید اور 17 زخمی

صوابی(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس…

5 hours ago