لاہور میں اب ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے جن میں راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین اور لاہور میں ماڈرن ٹرام سروس کا منصوبہ قابل ذکر ہیں۔ تاہم، ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل لاہور میں ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج لاہور میں نے 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کیا، انہوں نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور اس میں سفر کیا۔ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا، سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سرکاری مہمان، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ عام عوام بھی سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔
لاہور میں 3 نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی اسٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا، پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی راشد نصراللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago