اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود ہیں۔ جہاں وہ عالمی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ان کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔
پاکستان میں امریکا کی سابق سفیر این پیٹرسن نے کہا کہ ملاقات بہت مفید رہی۔ وزیراعظم نے لیڈر شپ فار پیس مباحثے سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…