حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے والی شادی کی خبروں کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ پیارے دوستو میں نے کسی سے شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر خواہ مخواہ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اینکرپرسن و مارننگ شو ہوسٹ شفایوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میری ابھی تک کوئی شادی نہیں ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر فضول بحث چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرد کے زیر تسلط چلنے والے معاشرے میں عورت کتنی کمزور ہے کہ اس کو ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر جو خواتین روزگار کمانے نکلتی ہیں۔
شفا یوسفزئی نے لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے پہلے بھی کہیں نہ کہیں ان کو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے۔ مزید لکھا کہ تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس کو حذف کردیں۔
تمام مہذب مردوں اور عورتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس فضول کیمپیئن کا حصہ نہ بنیں۔ اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے تعاون کیا‘۔
واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک صحافی کے دعوے کے بعد یہ خبر وائرل تھی کہ پی ٹی آئی لاہور کے سیاست دان حماد اظہر نے دوسری شادی کرلی ہے، اور وہ کوئی خاتون اینکرپرسن ہیں۔
اس خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرنا شروع کردیے اور خاتون اینکر پرسن کو شفا یوسفزئی سے جوڑنا شروع کردیا، جس پر حماد اظہر نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ریپلائے کیا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جب بھی ایسا کچھ ہوا تو پیشگی اطلاع دوں گا۔
خیال رہے صحافی نجم الحسن باجوہ نے لکھا تھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کرلی ہے، دونوں کو مبارک ہو، جس پر صارفین نے کہا کہ ہینڈسم تو حماد اظہر ہی ہیں۔
جواب میں حماد اظہر نے بھی مزاخیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔

Recent Posts

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

1 min ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

3 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

7 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

15 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

19 mins ago

9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…

26 mins ago