لیاری گینگ وار سے جڑے ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیش رفت


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار میں ملوث ارشد پپو کے قتل کے مقدمہ کے اہم گواہ و سابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی بغدادی کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
گواہ کے عدالتی بیان کے مطابق وہ مارچ 2013 کو کلاکوٹ تھانے میں بطور انسپکٹر تعینات ہوئے تھے اور اسی دن انہیں ارشد پپو قتل کیس اور سپریم کورٹ کے آرڈر کی کاپی ملی تھی، کیس کی تفتیش ملنے پر جائے وقوعہ کا معائنہ اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
گواہ کے مطابق تفتیش کے دوران ارشد پپو قتل کیس میں ملزم شاہجہان بلوچ کے ملوث ہونے کا علم ہوا، جس کے بعد اطلاع ملی کہ شاہجہان بلوچ کو ایک دوسرے مقدمہ میں کلری پولیس نے گرفتار کیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت سے این او سی ملنے پر شاہجہان بلوچ کی اس مقدمہ میں سینٹرل جیل سے گرفتاری ریکارڈ کا حصہ بنائی گئی۔
گواہ کے مطابق تفتیش کے دوران 2 چشم دید گواہ پولیس اہلکاروں کے بیان بھی ریکارڈ کیے، جنہوں نے بتایا کہ سابق ایس ایچ او کلری چاند خان نیازی نے انہیں کال کرکے ڈیفنس بلایا، وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں 3 افراد کو بٹھایا ہوا تھا، پولیس موبائل کے ساتھ اس ویگو گاڑی کو لیاری منتقل کیا گیا تھا۔
گواہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ویگو گاڑی میں مغویان موجود تھے، وکلا کی جانب سے گواہ ڈی ایس پی بغدادی کا باقی بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈی ایس پی بغدادی کو باقی بیان آئندہ سماعت پر قلمبند کروانے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے موقع پر جیل حکام نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کوعدالت میں پیش کیاجہاں عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
ملزمان کے خلاف چالان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 16مارچ 2013 کو مذکورہ پولیس افسران ودیگر نے تھانہ کلاکوٹ کی پولیس موبائل کے ذریعے ڈیفینس کے علاقے میں موجود تینوں مقتولین کو اغوا کرکے گرفتار اور اشتہاری ملزمان کو حوالے کیا تھا، مفرور اوراشتہاری ملزمان نے ارشد پپو اور اس کے بھائی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان افراد کو لیاری گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد مقتولین کے سر دھڑ سے الگ کرکے فٹبال بھی کھیلی تھی، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر مقتول ارشد پپوکی اہلیہ عاصمہ کی مدعیت میں کراچی کے تھانہ کلا کوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ارشد پپو قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ گرفتار ہیں، جبکہ اسی مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ ، ذاکر بلوچ، اکرم بلوچ اور یوسف بلوچ ضمانت پر رہا ہیں، لیاری گینگ وار کے کارندوں کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

6 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

19 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

33 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

49 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

53 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago