صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی خان نے کیس پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صدارتی آرڈیننس ہنگامی صورتحال میں ہی جاری کیا جا سکتا ہے،ترامیم پاکستان تحریک انصاف کے بانی پر دباؤ ڈالنے کیلئے کی گئی ہے،قائم مقام صدر کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کا اجرا سیاسی مقاصد کیلئے کیا گیا ہے،نیب ترامیم سے بڑے بڑے ریفرنسز متاثر ہونگے اور انارکی پھیلے گی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے،جسٹس شجاعت علی خان نے کہاکہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر اٹارنی جنرل کی معاونت ضروری ہے،عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

10 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

22 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

37 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

52 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

56 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago