اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز کا ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کوآگاہ کیا جائے، اگر ایک ہفتے میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ ابھی تک شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا کیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ کچھ بتایا جارہا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے رپورٹ دی جارہی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ یہ پارلیمنٹیرین ہیں، ایسے معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے۔
وکیل نے جواب دیا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جارہا ہے۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے، ایک ہفتہ میں عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ بعدازاں، عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago