حماد اظہر سے شادی کی افواہوں پر اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

  

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن شفاء یوسفزئی کے درمیان مبینہ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں جو کہ ایک معروف نوجوان صحافی کے دعوے کے بعد شروع ہوئیں تاہم انہوں نے زور اس وقت پکڑا جب پی ٹی آئی رہنما نے صحافی کے ٹویٹ پر جواب دیا لیکن اب اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل میں انہیں بے بنیاداور جھوٹی قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ محترم حضرات، واضح کر دوں کہ میں نے کسی سے شادی نہیں کی! تاہم سوشل میڈیا پر جو مہم میرے خلاف چلائی جا رہی ہے، وہ مجھے یہ یاد دلاتی ہے، جیسے یہ ہر محنت کش خاتون کو یاد دلانا چاہیے، کہ پاکستان جیسے مردانہ حاکمیت والے معاشرے میں ایک عورت کس قدر غیر محفوظ ہے اور ہمیشہ اپنی موجودگی کا جواز پیش کرتی رہتی ہے! (ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مجھے اس طرح نشانہ بنایا گیا ہے)۔ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ اس بے بنیاد مواد کو حذف کریں اور تمام معزز مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ اس غیر ضروری مہم کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ ساتھ ہی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔‘‘

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر نے بھی ان افواہوں پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ مجھ سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے ، مہربانی کر کے یہ خبریں پھیلانے والے اکاونٹس اور کلک بیٹس کو رپورٹ کریں، یہ صرف ایک دھوکہ ہے تاکہ ہمیں ہمارے اصل مقصد، یعنی پاکستان کو ظلم و جبر سے آزاد کروانے سے ہٹایا جا سکے۔ رپورٹ کریں اور پھر نظر انداز کریں۔ شکریہ۔‘‘

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

درحقیقت یہ ساری بحث اور معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نوجوان صحافی نجم الحسن باجوہ نے ایکس پرپ یغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ’’ لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو‘‘ ۔

صحافی کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے اندازے لگانا شروع کر دیئے لیکن سب سے زیادہ جس شخصیت کا نام لیا گیا وہ ’ حماد اظہر ‘ ہیں ، 9 مئی کے مقدمات کے بعد لمبے عرصہ تک غائب رہنے والے حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلتی افواہوں کو دیکھتے ہوئے جواب دینے کا فیصلہ کیا ۔

حماد اظہر نے صحافی کے پیغام کے نیچے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کی ٹویٹ کے نیچے تو میرا نام چل رہاہے ، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا‘‘ ۔ پی ٹی آئی رہنمانے اپنے جواب کے ساتھ قہقہہ لگانے کی ایموجی بھی شیئر کی ۔

صحافی نجم الحسن نے جب دیکھا کہ حماد اظہر اس بحث میں خود ہی کود پڑے ہیں تو انہوں نے بھی دبے لفظوں میں ساری کہانی کھول کر رکھ دی ، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ حماد صاحب لاہور میں ماشاءاللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں ، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں اپنی خبر پر قائم ہوں ‘‘ ۔

صحافی نجم الحسن نے اپنے پیغام میں کہیں پر بھی خاتون صحافی کے نام کا ذکر نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ’ شفاء یوسفزئی ‘ کا نام لیا جارہاہے تاہم ان کے نام کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

7 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

20 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

34 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

50 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

54 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago