بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات؛ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، جو 6 جون 2023ء کو درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل کی رپورٹ اسٹیٹ کونسل کے ذریعے عدالت میں پیش کی گئی۔ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا ارشد کیانی بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست پولیس رپورٹ جمع ہونے پر نمٹا دی۔

Recent Posts

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

3 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

10 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

17 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

31 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

44 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

50 mins ago