سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لیے عالمی اتحاد قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان علماء کونسل نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حقیقی اور دائمی حل ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی مکمل تائید کرتی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان علماء کونسل عالم اسلام کی اہم شخصیات، تحریکوں کی قیادت سے رابطہ شروع کر رہی ہے۔
عالمی اتحاد کے حوالے سے ریاض میں ہونے والے اجلاس کے بعد پاکستان میں بھی مختلف مذاہب و مسالک کے عالمی سطح کے قائدین کا اہم اجلاس باہمی مشاورت سے بلایا جائے گا تاکہ فلسطین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

5 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

16 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

19 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

22 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

24 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

35 mins ago