سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خبر آئی ہے، اگر آپ مہنگی سولر پلیٹیں خریدنے سے تنگ آگئے ہیں تو صرف ای پلیٹ سے بھی کام چلا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں 700 واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی سولر پلیٹ نے انٹری دے دی ہے۔
نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ کے مطابق سولر ٹیکنالوجی کمپنی ”ٹرائناسولر“ (Trinasolar) نے اپنی سولر پلیٹوں کی جدید “ورٹیکس این 720 واٹ “(Vertex N 720W) سیریز پاکستان میں متعارف کرائی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پینلز جدید ترین این ٹائپ اور آئی ٹاپ کون سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیاد سے زیادہ 720 واٹ کی پاور آؤٹ پٹ جنریٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ کم روشنی والے حالات میں بھی اچھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق انتہائی درجہ حرارت اور الٹرا وائلیٹ انحطاط کو برداشت کرنے کے لیے ان پینلز کی سخت ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق زیادہ پینلز خریدنے کے بجائے آپ کم پینلز سے ہی کام چلا سکتے ہیں۔ فی ماڈیول زیادہ پاور آؤٹ پٹ سے کم پینلز کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے ریکنگ، وائرنگ اور مزدوری سے متعلق اخراجات کم ہوتے ہیں۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

4 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

15 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

18 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

21 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

23 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

34 mins ago