گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن دیا۔ انہیں موسیقی سے بے حد شغف ہے اور وہ اب تک متعدد پلیٹ فارمز پرمختلف فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نمرہ مہرہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے انڈسٹری کے سینیئر آرٹسٹ سے شکوہ کیا کہ سینیئر آرٹسٹ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں کچھ سکھاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک سینیئر آرٹسٹ نے ان کی بے عزتی کی تھی،انہیں طعنے دیے تھے اور یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں ہیں۔ تاہم نمرہ نے اس سینیئر آرٹسٹ کا نام نہیں لیا۔

ان کے مطابق وہ نہیں جانتے ہیں کہ سینیئر کا رویہ نئے آرٹسٹوں کے ساتھ ایسا کیوں ہے؟ اور وہ نئے فنکاروں کو سکھانے سے کیوں کتراتے ہیں؟

گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض سینیئر فنکار نئے ٹیلنٹ کا بیک گراونڈ بھی چیک کرتے ہیں کہ وہ کس نسل اور فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ اگر یہ موسیقار گھرانے سے نہیں آئے ہیں تو انہیں موسیقی کا علم نہیں ہوگا۔ وہ ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

5 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

15 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

18 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

22 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

24 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

35 mins ago