توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ دونوں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہو گئے۔ ایف آئی اے وکلاء کل ہفتہ کو درخواست ضمانتوں پر اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے ریفرنس میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ جبکہ دونوں ملزمان کے وکلاء نے درخواست ضمانتوں دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر دونوں ملزمان اپنے وکلا بیرسٹر سلیمان صفدر کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ ایف آئی اے کیجانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈووکیٹ قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے درخواست ضمانتوں پر مزید کارروائی عدالتی وقت ختم ہونے پر 28 ستمبر ہفتہ کے روز تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے وکلاء کل ہفتہ کو درخواست ضمانتوں پر اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں الزام ہے کہ سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے زیورات کے خلاف قانون کم قیمت پر حاصل کیے تھے۔ اور یہ زیورات مارکیٹ میں فروخت کر دیئے۔
جیولری سیٹ کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی۔ جس میں قیمتی ہار اور دیگر زیورات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے رواں سال 13 جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Recent Posts

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

25 mins ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

29 mins ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

52 mins ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

1 hour ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

1 hour ago

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد…

1 hour ago