ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز


لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد نہ ہونے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے، گورنر پنجاب پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کو صورتحال سے آگاہ کرنے اور صوبائی سطح پر معاملے کو ختم کرنے سے متعلق تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے قبل تحریری طور پر پاور شیئرنگ فارمولے طے ہوا تھا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی متعدد بار میٹنگ ہوئیں لیکن عمل درآمد کچھ نہیں ہوا۔ اب یہ میرے لیے مناسب نہیں کہ ہم روز گزارش کریں کہ آئیں میٹنگ کریں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولا ختم کرنے کی تجویز دوں گا، ملکی مفاد کے لیے کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا اور سسٹم چلانے کے لیے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔
سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ن لیگ سے توقع ہی نہیں رکھنی چاہیے کہ ہمیں پنجاب میں کچھ لینا ہے، اپنے ساتھیوں کو بتا دیں گے کہ ہم اپوزیشن میں ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کے بجائے میرٹ کی سیاست کریں گے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سطح پر عوام اور پارٹی کی مضبوطی اور آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے جو ہو سکا کروں گا، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

Recent Posts

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی / کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

2 mins ago

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…

5 mins ago

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago