جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد رہی جبکہ ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارتِ خزانہ نے جولائی اور اگست میں اقتصادی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ر واں مالی سال2024-25 کے پہلے دو ماہ(جولائی،اگست) میں پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا، اکاوٴنٹ خسارے میں کمی آئی اور مالیاتی سیکٹر مضبوط ہوا۔
رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، درست پالیسیوں کے باعث معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے دو ماہ میں 80.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد رہی، جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں شرح 8 سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب جولائی اگست میں مالیاتی خسارہ 225 ارب روپے سے بڑھ کر 387 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زرعی مشینری کی درآمدات 105.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 17.6 ملین ڈالر رہی، فارم میکانائزیشن اور جدید زرعی طریقوں سے آئندہ مہینوں میں پیداوار میں بہتری کی توقع ہے۔
خریف 2024 میں یوریا کھاد کی فروخت 13.6 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی مقدار 2,381 ہزار ٹن رہی ہے، ڈی اے پی کھاد کی فروخت خریف 2023 کے مقابلے میں 21.9 فیصد کم ہوئی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اور گندم کی کم قیمت کی وجہ سے خریف فصلوں کی تاخیر سے بوائی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی 2023 میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں5.4 فیصد کمی ہوئی تھی، 22 میں سے 14 سیکٹرز میں مثبت ترقی رہی جن میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، کیمیکلز اور گاڑیاں شامل ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت رہااور 24 ماہ بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایل ایس ایم میں 18.2 فیصد حصہ رہا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 19.5 فیصد اور فروخت میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، کاروں کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ، ٹرک اور بسوں میں 120.4 فیصد اضافہ، جبکہ ٹریکٹر کی پیداوار 26.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ(جولائی،اگست) میں سیمنٹ کی ترسیل 6.4 ملین ٹن رہی ہے۔

Recent Posts

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی / کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

2 mins ago

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…

5 mins ago

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

3 hours ago