اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریر کیلیے آئے تو پاکستان سمیت دیگر ممالک نے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

وزیراعظم اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلیے مدعو کیا گیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاج اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ فلسطین کی حمایت کرنے والے دیگر ممالک کے وفود بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

20 mins ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

47 mins ago

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور…

1 hour ago

فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں…

1 hour ago

راولپنڈی میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل راولپنڈی میں موبائل سروس…

1 hour ago