راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے رینجرز بھی طلب کرلی گئی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیےدفعہ144نافذکردی، رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں دو دن کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، پابندی کااطلاق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی،اٹک، جہلم اور چکوال میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان دو دنوں میں راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کی بھی ممانعت ہوگی۔صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی کےلیےمراسلہ ارسال کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی چھٹیاں اچانک منسوخ کرکے چھٹیوں پر گئے ہوئے افسران و جوانوں کو ہنگامی حالت میں ڈیوٹیوں پر واپس طلب کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

4 mins ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

6 mins ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

9 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

2 hours ago

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور…

2 hours ago