بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور سیاسی کارکن ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کو کھولنے کی حمایت کردی، کہتے ہیں بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے۔

نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں، ’’ایکس“ پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد ہے، آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش نہیں، ایکس پر پابندی عبوری حکومت کے دوران عائد کی گئی، ایکس پر پابندی کا مسئلہ صرف کمپلائنس کا ہے، علیحدگی پسند اور دہشتگرد گروپ ”ایکس“ پلیٹ فارم کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی مہم ”ایکس“ پر چلاتے ہیں، دہشتگرد اپنی تمام دہشت گردی پر مبنی سرگرمیاں ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہیں، دہشتگرد سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی سرگرمیوں کی لائیو کوریج چلاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس پر پابندی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، وزارت داخلہ نے اس پر اپنا جواب جمع کرایا ہے، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروپوں کو ”ایکس“ تک رسائی حاصل ہے، دہشت گرد گروپ اس پلیٹ فارم کو ہمارے ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، دہشت گرد گروپوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بطور پاکستانی ہم درخواست کر سکتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں، دہشت گرد لاشیں گرانے، معصوم شہریوں کا خون بہانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، انہیں حق حاصل نہیں کہ وہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرسکیں۔

Recent Posts

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

7 mins ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

10 mins ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

12 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

2 hours ago

فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی…

2 hours ago