محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر ،مالاکنڈ ، دیر، سوات،باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی ,کرم کوہاٹ ، ہنگو،کرک ، بنوں، لکی مروت ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب کے اضلاح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔ بھکر، لیہ ،جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر ، عمر کوٹ اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی تو قع ہے ۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

50 mins ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

53 mins ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

1 hour ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

1 hour ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

2 hours ago