آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد ہوئی، صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

آصف علی زرداری نے شہید کیلئے بلند درجات کی دعا کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمےداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ساری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی۔

آصف علی زرداری نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

2 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

2 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

3 hours ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

4 hours ago