ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا 21 سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
براوو نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔2023 میں انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

براوو گزشتہ دنوں کیریبئین پریمیئرلیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد اب انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق براوو نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں اعلان کیا کہ آج وہ دن ہے جب میں اُس شاندار کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے سب کچھ دیا ۔ 5 سال کی عمر سے سے مجھے معلوم تھا کہ میں بس کرکٹ ہی کھیلنا چاہتاہوں، مجھے کسی اور چیز میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور میں نے اپنی پوری زندگی اس کے لیے وقف کر دی تھی اور اس کھیل نے مجھے وہ زندگی دی جس کا میں نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے خواب دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 21 سال پروفیشنل کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا، جس میں بہت سی اونچ نیچ دیکھی، میرا دماغ مزید کھیلنا چاہتا ہے لیکن میرا جسم مزید انجریز ، درد کو برداشت نہیں کر سکتا، لہٰذا، بھاری دل کے ساتھ، میں باضابطہ طور پر اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے ساتھ ہی اپنے فینز کا بھی بہت شکریہ ادا کیا۔ ڈی جے براوو اب مختلف لیگز میں مینٹورکے کردار میں نظر آئیں گے۔

اسرائیل کا بیروت میں انتہائی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اپنے 21 سالہ کیریئرکے دوران ڈی جے براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتےہوئے 40 ٹیسٹ میچز میں 2200 رنز بنائے اور 86 وکٹیں لیں، 164 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 2968 رنز اسکور اور 199شکارکیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 91 میچز کھیلے جس میں 1255 رنز کے ساتھ 78 وکٹیں لیں۔براوو اپنے پسندیدہ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 631 وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔40 سالہ کھلاڑی نے 2021 میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کےبعد کوچنگ بھی کی، آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ بھی رہے بعد میں افغانستان کےقومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی بنے۔ڈی جے براوو ویسٹ انڈیز کی 2012 اور 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے، ڈی جے براوو میوزک کی دنیا میں بھی مقبول ہیں انہوں نے مشہور زمانہ گانا چیمپئن بھی گایا۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

2 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

2 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

3 hours ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

4 hours ago