نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے کہ اپنے خاندانی پس منظر کے باوجود اپنے مقاصد پر توجہ رکھتی ہوں۔

نویا نویلی نندا نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) احمد آباد میں اپنے داخلے پر جاری ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں لیجنڈ اداکار کی نواسی نے کہا کہ میرا خاندانی پسند منظر مضبوط ہے، اس کے باوجود خود کو بہتر بنانے کےلیے کوشاں ہوں۔

نویا نویلی نندا نے کہا کہ میری توجہ لوگوں کی منفی باتوں پر نہیں، بہتر نتائج اخذ کرنے کےلیے بہترین کام پر توجہ دیتی ہوں۔ مساوی بھارت کے موضوع پر گفتگو میں انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولرز سے نبرد آزما ہونے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نویا نویلی نندا نےکہا کہ سوشل میڈیا ایک بہتر پلیٹ فارم ہے، جس نے بہت سے لوگوں کو آواز اٹھانا سکھایا، اب بھی بہت سے لوگوں کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فراہم کرنے والوں کا شکریہ، جن کی وجہ سے مواقع اور چیلنجز ایک ساتھ آئے ہیں۔

لیجنڈ اداکار کی نواسی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تبدیلی آگے بڑھ سکتی ہے، یہ ایک بہترین جگہ ہے جہاں آپ اپنا ٹیلنٹ دکھا سکتے ہیں، ضرورت صرف اس کے درست استعمال کا طریقہ جاننے کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں خود کو آئی آئی ایم احمد کا حصہ بننے پر خوش قسمت سمجھتی ہوں، یہ میرے لیے ناقابل یقین بات ہے، میں دنیا کے بہترین پروفیسرز سے تعلیم حاصل کررہی ہوں۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

5 hours ago