’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے امیتابھ بچن نے فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کو نوکری کی تلاش میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کے بی سی کے میزبان امیتابھ بچن نے مہمان رشی سے ان کی تعلیم کے بارے میں سوال کیا، جس پر رشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے انجینئرنگ میں بی ٹیک مکمل کیا ہے اور فی الحال نوکری کی تلاش میں ہیں۔
ان کے اس جواب پر امیتابھ بچن نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جناب آج کل انجینئرز کو بھی نوکریاں نہیں ملتیں؟ وہ بولے جب آپ جانتے تھے کہ نوکریاں نہیں ہیں، تو آپ نے اس کا مطالعہ کیوں کیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ کالج ختم کرنے کے بعد ان کی بھی یہی حالت تھی، کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ مستقبل میں کیا ہوگا، بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور چھوڑ چھاڑ کے کسی اور ہی طرف نکل آئے، ’نہ بی ایس سی دیکھا نہ ٹی ایس سی دیکھا‘۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ آج تک ان کو معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے پڑھا کیا تھا، بس یہ معلوم ہے کہ بی ایس سی کی ہے، کیونکہ نوکری نہیں کی اور کسی اور ہی دنیا میں چلا آیا اس لیے اب یاد ہی نہیں کہ پڑھا کیا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی امیتابھ بچن اپنی ابتدائی زندگی کی مشکلات کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتا چکے ہیں کہ کیسے وہ کم پیسوں میں زندگی گزار رہے تھے، ان کی ابتدائی نوکری ایک برطانوی کمپنی کے ساتھ تھی جہاں ان کو ماہانہ 1ہزار640 روپے ملتے تھے۔

Recent Posts

پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی…

7 mins ago

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں…

20 mins ago

سندھ کے خلاف بلوچستان کی شکایت: رانا ثنااللہ خان نے حل تجویز کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ و عو امی امور رانا ثنااللہ…

31 mins ago

بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11…

39 mins ago

اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلانے والے 25 کلینکس سیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران…

47 mins ago