بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا خاتمہ کرنےپر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران ضلع کی ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کو شاباش دیتے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کو فوقیت دے گی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہائیوں سے بند اسکول فعال ہوررہے ہیں، ضلع آواران کا 12 سال سے بند اسکول کھل گیا ہے، جہاں اساتذہ کی باقاعدہ تعیناتی کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو کتابیں اور اسٹیشنری بھی فراہم کردی گئی ہے۔
ایکس ڈاٹ کام پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلٰیٰ بلوچستان نے ضلع آواران کی خاتون ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا اور غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی بھی جاری رہے گی۔
دوسری جانب حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے 5 اضلاع کے ضلعی افسران تعلیم کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں، اس ضمن میں جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عرصہ دراز سے غیر حاضر عادی اساتذہ کے خلاف عدم کارروائی پر ضلعی افسران کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، آواران، اوستہ محمد، زیارت اور ضلع خاران کے افسروں سے مبینہ طور پر دانستہ غیر حاضر اساتذہ کی غفلت پر چشم پوشی اختیار کرنے پر جواب طلبی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کے باعث صوبے ان 5 اضلاع میں تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Recent Posts

اتفاق رائے نہ ہوا تو آئینی ترمیم میں ملٹری کورٹس والی شق سے پیچھے ہٹ جائیں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا…

3 mins ago

پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی…

11 mins ago

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

17 mins ago

سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں…

24 mins ago

سندھ کے خلاف بلوچستان کی شکایت: رانا ثنااللہ خان نے حل تجویز کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ و عو امی امور رانا ثنااللہ…

34 mins ago

بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11…

43 mins ago