’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔ وہ کپل شرما اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک دہائی سے وابستہ ہیں اور سنہ 2000 کے وسط سے کپل شرما شو میں بطور جج اپنے کردار سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ارچنا سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا وہ کئی کامیاب فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں، جن میں جلوہ، اگنی پتھ، سوداگر، شعلہ اور شبنم، عاشق آوارہ، راجہ ہندوستانی اور کچھ کچھ ہوتا ہے شامل ہیں۔
ارچنا کا کہنا ہے کہ بطور اداکار وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں دریافت کے عمل سے گزرنا چاہیے اس لیے وہ ابھی تک فلموں میں کام کر رہی ہیں کیونکہ نیٹ فلکس شو کے ساتھ انہیں دیگر پروجیکٹس کے لیے بھی وقت بھی مل رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اور دی گریٹ کپل شرما شو کی دیگر کاسٹ شو کے ساتھ ساتھ دیگر پروجیکٹس بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں جیسے سنیل (گروور) اپنی پنجابی فلم کے لیے جلد ہی لندن جا رہے ہیں۔
ارچنا نے مزید کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اور اس وقت وہ جس مقام پر ہیں اس سے مطمئن ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے اگر آپ کو کوئی کام نہیں ملا تو وہ آپ کے ہاتھ میں نہیں تھا لیکن کام مل جائے اسے اچھے طریقے سے کرنا اور نبھانا آپ کے ہاتھ میں ہے اس لیے آپ کو جو کچھ بھی ملے اسے پوری لگن کے ساتھ کریں۔
ارچنا سنگھ مزید کہتی ہیں کہ ان کا کیریئر بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں سے بہتر ہےکہ انہیں کامیڈی کے 15 سالہ طویل سفر سے لطف اندوز ہو نے کا موقع ملا اور اگر وہ فلم میں کام کر رہی ہوتیں تو شاید یہ سفر ابھی تک جاری نہ رہتا کیونکہ فملوں میں اتنا لمبا کیریئر مشکل ہے۔
ارچنا نےکہا کہ ایسی کون سی اداکارہ ہے جو ہیروئن رہ چکی ہے اور 40 سال تک کام رہی ہے ایسی اداکارائیں بہت کم ہیں لیکن انہیں آج بچہ بھی پہچانتا ہے اور اگر وہ اداکاری کر رہی ہوتیں تو 10-15 سال بعد شادی کر کے گھر بیٹھ جاتیں یا پروڈیوسر بن چکی ہوتیں لیکن کامیڈی ٹیم کا حصہ ہونے کے ناتے انہیں جو پیار ملتا ہے شاید وہ کبھی نہ ملتا۔
واضح رہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 2 فی الحال نیٹ فلکس پر چل رہا ہے۔

Recent Posts

اتفاق رائے نہ ہوا تو آئینی ترمیم میں ملٹری کورٹس والی شق سے پیچھے ہٹ جائیں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ رانا…

1 min ago

پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی…

10 mins ago

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

16 mins ago

سیکیورٹی خدشات : راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ داخلہ کی شفارش پر راولپنڈی ڈویژن میں…

23 mins ago

سندھ کے خلاف بلوچستان کی شکایت: رانا ثنااللہ خان نے حل تجویز کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیربرائے بین الصوبائی رابطہ و عو امی امور رانا ثنااللہ…

33 mins ago

بلوچستان: ٹرین سروس 11 اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس 11…

42 mins ago