پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 5014 ہونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 3060 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اگست میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 2282 یونٹس کی فروخت ہوئی جوجولائی کے مقابلہ میں 16 فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 37 فیصدزیادہ ہے۔
جولائی میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 2732یونٹس اورگزشتہ سال اگست میں 1670یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ روں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے مجموعی طور پر 211252 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 181584 یونٹس کے مقابلے میں16 فیصد زیادہ ہے۔

Recent Posts

سرفراز ڈومکی کی وفات کے بعد خالی نشست پر انتخابات 14نومبر کو ہوں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے سردار سرفراز ڈو مکی کی وفات کے…

11 mins ago

بلوچستان کا اصل فریق پہاڑوں پرہے جو ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں، انوار کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہرنگ بلوچ…

15 mins ago

26اگست حملوں کیخلاف تربت میں سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی، فوج کے حق میں نعرے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں26 آگست حملوں کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی…

22 mins ago

چیمبر آف سمال ٹریڈاینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات مکمل ، مراد بلو چ صدر منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈاسمال انڈسٹر ی کے انتخابات برائے سال 2024-2026مکمل ہوگئے نتائج…

45 mins ago

تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی…

53 mins ago

خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ چٹوک سے بزرگ شخص کی نعش برآمد اطلاعات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ/دوسوکلو…

1 hour ago