تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)


تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی کے ممبر باہوٹ چنگیز بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں عالیہ دنوں اسکل ڈیولپمنٹ کے نام پر لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا لیکن اس لیکچر میں مکران کے سب سے بڑے منشیات فروش کو بلا کر طلبہ و طالبات کے درمیان بٹھانا مذاقہ خیز ہے یہ مثالیں اور نظریں اس سے قبل بلوچستان اور بلوچستان کی تعلیمی اداروں کی حد تک نہ دیکھی گئی ہے نہ ہی ان کی کوئی نظر موجود ہے اور بلوچستان یونیورسٹی میں بھی صورتحال کچھ یو ہی ہے کہ روزانہ خفیہ ادارے اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طلبہ و طالبات کو حراسہ اور پروفائلنگ کرتے ہیں ان کو ڈراتے اور دھمکاتے ہیں بیان میں مزید کہا ہے کہ جن لوگوں کو اپنا نام لکھنا نہیں اتا جنہیں سیاست کی سمجھ بوجھ نہیں جنہوں نے یونیورسٹیوں کے کلاسز کا منہ تک نہیں دیکھا جنہوں نے ساری زندگی منشیات فروشی کی جنہوں نے قوم دشمنی میں دنیا کی سب سے بڑے بڑے مثالیں قائم کیے جو ریاستی اہلکار ہونے کو اور چھاپلوسی کو دنیا کی عظیم ترین کاموں میں سے سمجھتے ہیں ان کو تعلیمی اداروں میں بلا کر طلباء کے درمیان بٹھا کر انہیں لیکچر دینا اور انہیں چیف گیسٹ بنانا نہ صرف مذاقہ خیز ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں ایسے عملوں کو اور ایسے نمونوں کو ایک قسم کا ہیرو بنا کر دکھایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے جو ائیڈیلز ہیں جو لوگوں کے افکار ہیں جو ان کے نظریات ہے وہ بجائے فکری ہونے کے بجائے قومی ہونے کے وہ پیسے اور مفادات اور غلط کاموں کی طرف راغب ہو سکے ۔تربت یونیورسٹی میں عالیہ ہونے والے پریکٹس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پرو وائس چانسلر سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلفور بلوچستان کے تمام طلباء و طالبات اور خاص کر تربت یونیورسٹی کی طلبہ و طالبات سے فوری طور پر معافی مانگے کہ انہوں نے جس شخص کو بلایا تھا مناسب ایک منشیات فروش ہے بلکہ اس معاشرے کا ایک بدنما دھبہ بھی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

4 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

7 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

17 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

19 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

20 mins ago