پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بنیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس تین ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیا ہے۔
آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔
غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زراگست 2023ء کے مقابلے میں 2.09 بلین ڈالر سے بڑھ کر اگست 2024ء میں 2.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوطی و استحکام بخشنے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Recent Posts

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

1 min ago

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

15 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

21 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

26 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

26 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

41 mins ago