قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین محمود بشیرورک کی زیرصدارت اجلاس میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل مختلف ترمیمی بلوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی 2020 میں قائم کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ اتھارٹی ابھی وزارت انسانی حقوق سے وزارت قانون و انصاف میں آئی ہے، بل میں جہاں انسانی حقوق کا لفظ تھا اس کو قانون و انصاف کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جب بھی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بنتی ہے وہ انسانی حقوق کے پاس ہوتی ہے، اس اتھارٹی کو انسانی حقوق کے پاس ہی رہنے دیں۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اس اتھارٹی کا اپنا دفتر تھا یہ خودمختار باڈی ہے، لیگل ایڈ صوبائی حکومتیں فراہم کر رہی ہیں، اتھارٹی میں سیکرٹری انسانی حقوق کے نمائندہ رہیں گے، انسانی حقوق والے اتھارٹی کا حصہ رہیں گے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی میں ہمیں اپوزیشن یا حکومت کا لبادہ نہیں پہننا چاہیے۔

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

3 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

10 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

15 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

15 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

30 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

37 mins ago