افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کو پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاو¿ن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے جس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

7 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

13 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

18 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

18 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

33 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

40 mins ago