ریلوے کا 11 اکتوبر سے کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سی ای او ریلویز کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر کو صبح 9 بجے روانہ کی جائے گی۔
اس حوالے سے ریلوے حکام نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ دوران پل کی مرمت 10 روز میں مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق 26 اگست کو تخریب کاری کے واقعہ میں دوران پل تباہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل تھی۔

Recent Posts

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ…

1 min ago

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

8 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

22 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

27 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

31 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

35 mins ago