پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ پنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

Recent Posts

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

18 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

29 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

30 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

39 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

1 hour ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

1 hour ago