وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن ان کی وجہ شہرت فلموں سےزیادہ بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلی کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب مشہور اداکارہ رادھیکا کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی خفیہ محبت کی خبریں منظرعام پرآئیں تو ان خبروں نے کرناٹک کی سیاست میں ہلچل مچادی تھی۔رادھیکا نے 14 سال کی عمرمیں فلم ’نیناگاگی‘ سے اپنے اداکاری کاآغاز کیاتھا۔ اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ انہیں 2002 کی فلم ’نیلہ میگھا شاما‘ سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

رادھیکا نے 2006میں کرناٹک کے سیاستدان ایچڈی کمار سوامی سےشادی کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھی۔ اس خبر نے کرناٹک کے سیاسی حلقوں میں طوفان برپا کردیا تھا۔ اور جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلی کی سیاسی زندگی سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لی جانے لگی۔فلم انڈسٹری سے لے کر سیاسی حلقوں تک ان کی معاشقی کے کافی چرچے رہے تھے۔ اس افیئر کی وجہ سے اداکارہ کا فلمی کیریئر تباہ ہوگیاتھا مگر اس کی ذاتی زندگی خوشیوں سے بھر گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ ایچ ڈی کمارسوامی کی پہلی شادی انیتا نامی خاتون کے ساتھ 1986 میں ہوئی تھی جب کہ رادھیکا کی پہلی شادی سال 2000 میں ہوئی تھی جو زیادہ نہیں چل سکی تھی۔ دونوں کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا۔ شادی کے وقت رادھیکا ایچ ڈی کمارسوامی سے تقریباً 27 سال چھوٹی تھیں۔

رادھیکا کے والد سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کے خلاف تھے۔ لیکن رادھیکا نے اپنے والد کی مخالفت کے باوجود کسی کی بھی پروا کیے بغیر ایچ ڈی کمارسوامی سے خفیہ شادی کر لی۔ رادھیکا کے اس قدم سے ان کے والد اور خاندان بہت ناخوش تھے۔

رادھیکا نے تقریباً 30 فلموں میں کام کیا تھا۔جب سیاسی رہنما سے تعلق کے بعد ان کی اداکاری کا کیرئیر تباہ ہو گیا توانہوں نے بطور فلم پروڈیوسر انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا اورپہلی بار فلم ’لکی‘ بنائی۔

آج رادھیکا ایک فلم پروڈیوسر کے طور پرانڈسٹری میں قدم جما چکی ہیں۔ وہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سے شادی کر کے کروڑ پتی بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 124 کروڑ بھارتی روپے کی مالک ہیں جبکہ ان کے شوہر ایچ ڈی کمار سوامی کے اثاثے 44 کروڑ بھارتی روپے بتائے جاتے ہیں۔

Recent Posts

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

11 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

22 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

32 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

53 mins ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

54 mins ago