سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال سے زائد عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابقرواں برس جون میں سوناکشی اور ظہیر نے ممبئی میں گھر پر منعقدہ تقریب میں رجسٹرڈ میرج کی، شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا جس میں سلمان خان، ہما قریشی، ریکھا اور کاجول سمیت نامور بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔اس حوالے سے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے کھل کر بات کی اور ظہیر اقبال سے اپنے رشتے کو خفیہ رکھنے کی وجہ نظر کو قرار دیا۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ’ ذاتی چیزوں کو ہمیشہ ذاتی رکھنا ہی بہتر ہے، آپ پہلے ہی لائم لائٹ میں ہیں، ہر شخص آپ کو جانتا ہے لہٰذا جو چیز آپ کو بہت پیاری ہو اسے ذاتی ہی رکھنا چاہیے‘۔سوناکشی نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے کے پیچھے کوئی بڑا راز پوشیدہ نہیں تھا۔

اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری ملاقات ہوئی اور ہمیں پیار ہوگیا، ہم باہر ملنے لگے، مجھے بہت جلد احساس ہو گیا تھا کہ یہ مستقل ہے لیکن ظہیر نے فیصلہ کرنے میں وقت لیا اور پھر اس فیصلے کے بعد عوامی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ سامنے آنا ہمارے لیے آسان ہوگیا‘۔

دوسری جانب اسی انٹرویو میں سوناکشی سے محبت سے متعلق ظہیر اقبال کا کہناتھا کہ ’ آغاز میں مجھے لگا سوناکشی کیلئے میرے جذبات صرف دلچسپی کی وجہ ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا میرے جذبات مزید گہرے ہوتے گئے، اگرچہ میں پہلے دن سے جانتا تھا کہ سوناکشی وہی لڑکی ہے لیکن میں نے اسے بہت بعد میں قبول کیا‘۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا کے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور خاندان میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 min ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

9 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

35 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

44 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago