اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نا گزیر ہے۔
ایاز صادق نے میڈیا اداروں، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ سچائی کو فروغ دینے میں صحافت کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اورجعلی خبروں کے پھیلاؤ کا سدباب کرنا چیلنج ہے اور ایسی صورتِ حال میں جمہوریت، شفافیت اور معاشرے میں جوابدہی کے فروغ میں میڈیا کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تحقیقی اور حقائق پر مبنی صحافت جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ سچائی کو سامنے لانے کے لیے صحافیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی ملک میں آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…