مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے ارکان پورے کر بھی لے تو یہ درست نہ ہوگا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت قانون میں جو ترامیم کرنے جا رہی ہے اس میں مولانا کو ضرور آن بورڈ لینا چاہئے۔رانا ثنا اللہ کا تفصیلی انٹرویو جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں آج رات 10 بجے نشر ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان رہائش گاہ پہنچا تھا، پی پی پی وفد نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو اپنی ترامیم لانے کی تجویز دی تھی۔
اس سے پہلے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچا تھا، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے، پارلیمان میں اشتراک اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا، ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے، اگر معاشرے کیلئے بہتر قانون سازی ہوئی تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 min ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

9 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

35 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

44 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago