ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹس سمیت 14افراد سوار تھے،ترجمان ماڑی پیٹرولیم
وزیرستان (قدرت روزنامہ)وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ایم آئی،8 ہیلی کاپٹر کو انجن فیل ہونےکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹ سمیت 14 مسافر سوار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گرکرتباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔ حادثے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…