لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا .
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستانی امپائرعلیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پرامپائرنگ سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے .
علیم ڈار کہتے ہیں سماجی کاموں اوراسپتال کے منصوبے پرتوجہ دینا چاہتا ہوں، لوکل امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہوں گا .
واضح رہے کہ علیم ڈار کا شاندار کریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے علیم ڈار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کیلئے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے 3 بار فاتح بھی ہیں .
56 سالہ علیم نے 1986 سے 1998 کے درمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز کھیلے . انہوں نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا . 2003 سے 2023 تک انہوں نے امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے اپنی انتظامی مہارت، کھیل کے حالات کی سمجھ بوجھ ، پرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی کیلئے عالمگیر شہرت حاصل کی .
علیم ڈار نے ابتک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی20 انٹرنیشل، 5 ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز، اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے .
. .