بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے پاکستانی فلموں کے لیے سیکڑوں گانے گائے ہیں۔ ان کے گانے کا اپنا ایک منفرد لہجہ ہے جسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ انہیں موسیقی میں متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وارث بیگ کے بہت سے گانے بالی ووڈ نے کاپی کیے تھے۔ ایسے ہی ایک گانے کازکر کرتے ہوئے انہوں نے ایک شو میں بتایا کہ مہیش بھٹ نے بھی اپنی فلم مرڈر کے لیے ان کا ایک گانا کاپی کیا تھا۔ لیکن بعد میں مہیش بھٹ نے ان سےمعافی مانگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کا گانا ہے جو کسی پاکستانی فنکار نے انہیں دیا تھا۔ ان کے بہت سے گانے اس طرح کاپی کیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ اگر کوئی ان کے گانے کاپی کرتا ہے تو وہ اس کا برا نہیں مانتے ہیں۔ آج کل یوٹیوب کسی بھی موسیقی کی کاپی کرنے والے ہر شخص کواسٹرائیک بھیجتا ہے۔ جب کہ ان کے زمانے میں ایسا کوئی نظام نہیں تھا اور بالی ووڈ میں ان کے بہت سارے کام کاپی کیے جاتے تھے۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

2 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

10 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

36 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago