کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں بہت زیادہ ویورزہیں . ان دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز شادی سے پہلے ہی ٹک ٹاک سے کیا اورمشہور ہوئے .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ان کی محبت کی کہانی کو ان کے لاکھوں مداحوں نے فالو کیا . والدین بننے سے ان کی شادی اوران کے کیریئر کا سفر سب کچھ عوامی رہا ہے . انہیں ان کے متعلقہ خاندانی مواد کے لئے پیار کیا جاتا ہے اوران کی زندگی کا سفرکھلی کتاب کی مانند ہے .

اس جوڑی نے یوٹیوب کا سہارا لیا اور بتایا کہ کامیاب ہونے سے پہلے انہوں نے کس طرح جدوجہد کی ہے . ذوالقرنین نے کہانی کا اپنا رخ بیان کیا .

وہ ایک معمولی سا اسٹوڈنٹ ہوا کرتے تھے اورہمیشہ خود مختار ہونا چاہتے تھے اور وہ مختلف چیزوں کی کوشش کر رہے تھے . ان کی ماں چاہتی تھی کہ وہ کسی سے شادی کرے اور جب وہ ان کا رشتہ کے لئے گئی تولڑکی والوں نے اسے صاف طور پر مسترد کردیا کہ لڑکا کچھ نہیں کرتا ہے . ذوالقرنین کو جب یہ معلوم ہوا تواس سے انہیں بری طرح تکلیف ہوئی اور اس نے اپنے لئے کچھ بننے کی ٹھان لی . میں نے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا . مگر اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے نہ جا پائے .

کنول کے والدین اس وقت الگ ہو گئے جب وہ چھوٹی تھیں اور اگرچہ ان کے ماموں کے خاندان نے ان کی مدد کی ، لیکن وہ بہت کچھ برداشت کر چکی ہیں .

کنول نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد ہر کوئی کیسا تھا اور کس طرح ایک بار اس کے ایک ان پڑھ کزن نے اس سے شادی کرنے کی کوشش کی کیونکہ اسے اپنے والد کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں تھی . زندگی کے کٹھن مراحل طے کرنے کے بعد وہ آخرکارخوش ہے جہاں وہ آج ہے . کنول آفتاب نے اعتراف کیا کہ زندگی میں اگر میرے خاندان کے بعد کسی نے مجھے قدم قدم پر سنبھالا ہے اتووہ میرے شوہرہیں .

. .

متعلقہ خبریں