کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں بہت زیادہ ویورزہیں۔ ان دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز شادی سے پہلے ہی ٹک ٹاک سے کیا اورمشہور ہوئے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ان کی محبت کی کہانی کو ان کے لاکھوں مداحوں نے فالو کیا۔ والدین بننے سے ان کی شادی اوران کے کیریئر کا سفر سب کچھ عوامی رہا ہے۔ انہیں ان کے متعلقہ خاندانی مواد کے لئے پیار کیا جاتا ہے اوران کی زندگی کا سفرکھلی کتاب کی مانند ہے۔

اس جوڑی نے یوٹیوب کا سہارا لیا اور بتایا کہ کامیاب ہونے سے پہلے انہوں نے کس طرح جدوجہد کی ہے۔ ذوالقرنین نے کہانی کا اپنا رخ بیان کیا۔

وہ ایک معمولی سا اسٹوڈنٹ ہوا کرتے تھے اورہمیشہ خود مختار ہونا چاہتے تھے اور وہ مختلف چیزوں کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی ماں چاہتی تھی کہ وہ کسی سے شادی کرے اور جب وہ ان کا رشتہ کے لئے گئی تولڑکی والوں نے اسے صاف طور پر مسترد کردیا کہ لڑکا کچھ نہیں کرتا ہے۔ ذوالقرنین کو جب یہ معلوم ہوا تواس سے انہیں بری طرح تکلیف ہوئی اور اس نے اپنے لئے کچھ بننے کی ٹھان لی۔ میں نے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا۔ مگر اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے نہ جا پائے۔

کنول کے والدین اس وقت الگ ہو گئے جب وہ چھوٹی تھیں اور اگرچہ ان کے ماموں کے خاندان نے ان کی مدد کی ، لیکن وہ بہت کچھ برداشت کر چکی ہیں۔

کنول نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد ہر کوئی کیسا تھا اور کس طرح ایک بار اس کے ایک ان پڑھ کزن نے اس سے شادی کرنے کی کوشش کی کیونکہ اسے اپنے والد کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں تھی۔زندگی کے کٹھن مراحل طے کرنے کے بعد وہ آخرکارخوش ہے جہاں وہ آج ہے۔کنول آفتاب نے اعتراف کیا کہ زندگی میں اگر میرے خاندان کے بعد کسی نے مجھے قدم قدم پر سنبھالا ہے اتووہ میرے شوہرہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

1 min ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

7 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

23 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

53 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago